ابنا: علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے گلگت بلتستان ایک ایسی سازش کی زد میں ہے جسے روکنا مقامی حکومت کے بس کی بات نہیں بلکہ وہ خود اس سازش میں شریک ہے صدر مملکت آصف علی زرداری اس صورتحال پر فوری توجہ دیں، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والے ایک پریس ریلز میں انہوں نے کہا کہ ممتاز عالم دین حجة الاسلام والمسلمین علامہ سید علی رضوی سمیت سکردو کے تیس افراد کی گرفتاری مظلوموں کی آوازسکردو کے پہاڑوں میں دفن کرنے کے مترادف ہے ، علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ وزیر داخلہ اور چیف سیکرٹری کی جانب سے کرائی جانے والی ٹھوس یقین دہانیوں کے باوجود گلگت بلتستان میں فضائی سروس میں بہتری نہیں کی گئی جس کی وجہ سے یہ علاقہ ملک کے دیگر علاقوں سے کٹا ہوا ہے، سینکڑوں طلبہ سکردو میں پھنسے ہوئے ہیں اور ان کا تعلیمی نقصان ہو رہا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر گلگت بلتستان میں پھنسے ہوئے طلبہ اور دیگر مسافرین کے لئے سفری سہولیات فراہم کی جائيں۔ ادھرمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے کوئٹہ میں سیشن جج ذوالفقار نقوی کی شہادت پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب عدلیہ کے افسران دہشت گردوں کے نشانے پر ہوں تو عام آدمی کے تحفظ کی توقع ہی نہیں کی جا سکتی ان کا کہنا تھایوں محسوس ہوتاہے اور حکومتی ادارے مفلوج اور دہشت گردی و ٹارگٹ کلنگ پر قابو پانے کی صلاحیت سے محروم ہیں ،جو حکومت عدلیہ کے افسران کا تحفظ نہیں کر سکتی اسے اقتدار میں رہنے کا کوئی حق حاصل نہیں.
.....
/169